ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ؛ پاکستانی باڈی بلڈر بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

9 Nov, 2024 | 08:51 PM

ویب ڈیسک : پاکستانی باڈی بلڈر بلال احمد نے 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

بلال احمد نے مین فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ بلال احمد  نے اپنی اس کامیابی پر کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

 سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے کہا کہ بلال احمد کو پرائیویٹ اسپںانسرشپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے بھیجا۔ 

یاد رہے کہ بلال احمد نے گزشتہ سال ساؤتھ ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مزیدخبریں