ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’بھارت کھیلنا چاہتا ہے تو سو مرتبہ آئے، ہم کسی کی خاطر کرکٹ کہیں اور نہیں کروائیں گے‘

’بھارت کھیلنا چاہتا ہے تو سو مرتبہ آئے، ہم کسی کی خاطر کرکٹ کہیں اور نہیں کروائیں گے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے، کرکٹ کو سیاست سے علیحدہ ہونا چاہیے۔

عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کھیلنا چاہتا ہے تو پاکستان میں سو مرتبہ آئے ہم کسی اور کی خاطر کرکٹ کہیں اور نہیں کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت کی جانب سےتحریری طورپرنہیں بتایاگیا، اگر وہ پاکستان میں نہیں آنا چاہتے تو تحریری طور پر آگاہ کریں ۔