ویب ڈیسک : لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے ۔
ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 849 جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 449 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ پشاور میں اے کیو آئی 297 ، راولپنڈی میں 264 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 241 ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت کے شہر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ہے۔
حافظ آبادسموگ کی صورت حال تشویشناک ہو گئی، شہریوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا۔ حافظ آباد کے ہسپتالوں میں آنکھ گلے سانس کے مریض بڑھ گئے، دھان کی فصلوں کی باقیات کو جلانے اور بھٹہ خشت کا دھواں بڑھ گیا، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہ ہو سکا انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
نارووال کے قریب نارنگ منڈی میں سموگ اور دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی، بس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے، حادثے کے باعث 15 افراد معمولی زخمی ہوئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس نارووال سے لاہور جارہی تھی ۔