’بجلی کے نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا‘

9 Nov, 2024 | 06:07 PM

ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ  بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی ۔ 

وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں،وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا سہولت پیکیج گھریلو اور صنعتی صارفین سب کے لیے ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ترجیح ہے،  بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

 وزیر توانائی نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کررہے ہیں، این ٹی ڈی سی کی وجہ سے ترسیلی نظام درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بجلی کی خریدو فروخت کا باضابطہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں