سٹی42: وسطی اسرائیل میں تجارتی ہب تل ابیب میں ڈرون دراندازی کے سائرن بج رہے ہیں۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ڈرون کس سمت سے کس نے بھیجا ہے۔
سائرن بجانے کا مقصد پبلک کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کیلئے کہنا ہے۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ ڈرون کی آمد کے متعلق تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس سے پہلے تل ابیب پر ڈرون حملے عموماً حزب اللہ کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔