ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘

’نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ 

علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔ علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،  نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ 

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دھماکے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔