لاہور ؛ اغوا کاروں کے بعد پولیس اہلکار بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگے

9 Nov, 2024 | 03:30 PM

سٹی 42 : لاہور پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگے ۔ 

اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مغووی بلال کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے مغوی کو چھوڑنے کے لیے 30 لاکھ کی رقم کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی آر سے معلوم ہوا ہے کہ مغوی بلال کی بازیابی کے لیے ملزمان نے 30لاکھ تاوان کی رقم مانگ لی، تاوان کی رقم بذریعہ واٹس ایپ اور فون مانگی گئی، تاوان کی رقم نہ دینے پر مغوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ۔ 

پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ میں درج کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں