ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔