کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکہ؛ مولانا فضل الرحمان کی شدید مذمت

9 Nov, 2024 | 01:56 PM

ویب ڈیسک : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی کہ جے یو آئی کارکن اسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں