ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کی عدم توجہی؛ شہر کی بیشتر سڑکیں خستہ حال

 انتظامیہ کی عدم توجہی؛ شہر کی بیشتر سڑکیں خستہ حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں بیشتر سڑکیں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حال ہوگئیں ۔ 

شاہ جمال سے شادمان ون اور ٹو کو جانے والی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، سڑک پر گہرے گڑھوں کے باعث اطراف کے مکینوں کو گزرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سڑک کی خرابی کے باعث مشکلات جھیل رہے ہیں، سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث ٹریفک حادثات کاہونا معمول بن گیا۔ کئی بار انتظامیہ کو درخواست دی ہے، کہیں سنوائی نہیں ہورہی ۔