ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، عطااللہ تارڑ

سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں ، پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں۔ 

 عطاء اللہ تارڑ نے مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی۔ 

وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اوراین آر اومانگ رہے ہیں، سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں ، سب کیساتھ فراغ دلی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں انہوں نے سب کچھ تباہ کر دیا، وہاں پرمہنگائی عروج پر ہے، وہاں کام کرنے سے کس نے رکا ہے ، یہ کنٹینرز پر چڑھ جاتے ہیں، کے پی حکومت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھا اور یادگار شہداء پر حملہ کیا، پراپرٹی ٹائیکان کا بند لفافہ کابینہ سے منظور کروایا۔ سینیٹر حامد خان نے ایک دن بھی 26 ویں ترمیم کی مخالفت نہیں کی، اگر حامد خان بولے 26 ویں آئینی ترمیم درست ہے تو ان کو ووٹ کیسے ملے گا۔ تحریک انصاف نے بھی 26 ویں ترمیم کی حمایت تھی لیکن یہ جب مسودہ لے کر گئے تو جیل میں بیٹھا شخص ان پر گرجا برسا، تحریک انصاف میں انتشار ہے۔