ویب ڈیسک : شہریوں کے لیے خوشخبری، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں جلد ہی الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔
لاہور سمیت پنجاب کے 5 شہروں میں الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، لاہور میں تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بس ڈپو بنے گا۔پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ "ویکل ٹیسٹنگ لیبارٹری" کےقیام کیلئےتیاری آخری مراحل میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے فون سے 15 اور ایکسٹیشن نمبر6 ملا کر ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کےبارےمیں شکایت سے آگاہ کر سکیں گے ۔