ویب ڈیسک: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج صبح ہونے والے دھماکے میں بھاری تعداد میں جانی نقصان ہوا جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 57 ہوگئی ہے، افسوسناک واقعہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا اپنےبیان میں کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ میں 24 افراد کے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں، ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
کمشنر کوئٹہ کا کہناتھا کہ 8 بج کر 25 منٹ پر ریلوے اسٹیشن کے اندر دھماکا ہوا، ہلاک خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی، حملہ آور اسٹیشن کے کھلے داخلی راستے سے اندر آیا۔
شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ناکوں پر چیکنگ جاری ہے, شہری بس اڈوں، اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، خودکش دھماکے کو روکنا انتہائی مشکل ہے، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے 2 ٹرینیں روانہ ہونی تھی جس میں چمن پیسینجر چمن اور جعفر ایکسپریس نے پشاور جانا تھا، دونوں ٹرینوں کے مسافر پلیٹ فارم پر موجود تھے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی ، دھماکاریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔