ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکا، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ سمیت اہم شخصیات کی شدید مذمت

 کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکا، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ سمیت اہم شخصیات کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سیمت دیگر نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفاقی وزیرداخلہ نے کہامعصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، محسن نقوی نے کہامعصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے یہ بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے،قوم مل کر اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی۔

یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی، قائمقام صدر نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس کیا،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 قائمقام صدر کا کہناتھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں،قائمقام صدر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ جاں بحق افراد کے ایصال ثواب، ورثاء کیلئے صبر جمیل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں ٹکٹ گھر کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی،دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 گورنر پنجاب نے کہا معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دھرتی کا ناسور ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قوم یکسو ہے۔