موٹروے پر سموگ اور دھند کا راج، ٹریفک کیلئے اہم شاہراہیں بند

9 Nov, 2024 | 09:43 AM

 فاران یامین:موٹروےایم 2 لاہور سے سیال موڑتک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کی گئی۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کےمطابق موٹروےایم 2 لاہور سے سیال موڑ،لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
 تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں