ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس میں زور دار دھماکا، 26 افراد جاں بحق، مزید جانی نقصان کا خدشہ

جعفر ایکسپریس میں زور دار دھماکا، 26 افراد جاں بحق، مزید جانی نقصان کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین: کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرہونے والے دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 26 ہو گئی، 60سے زائد زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں، دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا ہے، دھماکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی سے قبل ہوا، پلیٹ فارم پر مسافر موجود تھے ۔

ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے 2 ٹرینیں روانہ ہونی تھی جس میں  چمن پیسینجر چمن اور جعفر ایکسپریس نے پشاور جانا تھا، دونوں ٹرینوں کے مسافر پلیٹ فارم پر موجود تھے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی ، دھماکاریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،  طبی امداد کے لیے اضافی  ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا ہے، قبل ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں خاتون سمیت 21 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ایس ایس پی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر دھماکا خود کش لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔