سٹی42: مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147ویں یومِ ولادت آج ادب و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جا رہا ہے،شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا۔
تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراجٍ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا،گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا ہے۔