ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن، مبینہ پولیس مقابلہ میں 4 ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

گرین ٹاؤن، مبینہ پولیس مقابلہ میں 4 ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بھی ہو گئی۔

تفصیلات کےمطابق گرین ٹاؤن مبینہ مقابلے کے دوران چار ڈاکوؤں کی ہلاکت ہوگئی،پولیس کا کہناتھا کہ ڈکیت گروہ گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیکر رہائش پذیر تھا، ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے رات گئے ریڈ کا منصوبہ بنایا گیا ۔

صدر ڈویژن پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی،ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں بنک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی تین وارداتیں کرچکا تھا،ڈاکوؤں کے گینگ نے پولیس یونیفارم اور سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں ۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ ہلاک ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ہلاک ڈاکوؤں کے گینگ لیڈر کی شناخت رضوان اکبر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گئی جن میں علی رضا، زین اور علی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ڈاکوؤں کی لاشیں ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے منتقل کی گئیں۔

مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے گروہ نےحالیہ واردات میں گھر پر فائرنگ کی،واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو ہیلمٹ پہنے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ کے تبادلہ میں ایس ایچ او گرین ٹاون واقعہ میں زخمی ہوگئے،خرم شہزاد کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گولیاں لگنے سے ایس ایچ او کا گن مین کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،ملزمان نے قریب موجود احاطہ میں پناہ لی تھی، جس پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں پولیس نے علاقہ کو کلیئر کر وادیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ میں 1 خاتون زخمی ہوئی جبکہ 4 ملزمان مارے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے یہاں پر مقیم گھر پر رات گئے ریٹ کی گئی،یہ گینگ کئی جرائم وارداتوں میں ملوث تھا۔