خیرپور ؛ دو گروپوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

9 Nov, 2023 | 09:24 PM

فیاض جعفری : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تھانہ قصبو کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق لغاری اور بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں حنیف بروہی, شریف بروہی اور نصیر لغاری شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں