مراد علی شاہ کا بیٹا گاڑی کے حادثہ میں زخمی

9 Nov, 2023 | 08:21 PM

سٹی42: لیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے دوران تیز رفتاری پر گاڑی جیپ ٹریک پر الٹ گئی، گاڑی میں مراد علی شاہ کے فرزند ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی سوار تھے، واقعہ میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آٹھویں تھل جیپ ریلی کے دوران ٹریک کا جائزہ لینے کے دوران  مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز اور ساتھی علی حسین شاہ کی تیز رفتار جیپ الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز اور ساتھی علی حسین شاہ زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ لیہ کے موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والا پر پیش آیا، ظہیر شیراز شاہ مظفر گڑھ سے جیپ ٹریک کے جائزہ کیلئے لیہ آ رہے تھے جب حادثہ پیش آیا، حادثہ جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ 

مزیدخبریں