ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سکینڈل بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے مصیبت بن گیا

World Cup Matches Tickets, Kolkata Police, BCCI, ICC World Cup, Saro Ganguli, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: بھارت میں بڑا ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا اسکینڈل بھارت کے کرکٹ بورڈ  کے ساتھ اب آئی سی سی کے لئے بھی عذاب بن گیا۔ کولکتہ کی پولیس نے سابق کرکٹر سارو گنگولی کے بھائی اور ٹکٹوں کی بلیک میں ملوث دیگر افراد کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کر کے ملزموں کو تفتیش کے لئے پیش ہونے کے نوٹس بھیج دیئے۔

بھارت کے میڈیا میں اس بات کو اہمیت دی جا رہی ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک کے سکینڈل میں کولکتہ پولیس نے سابق کپتان ساروو گنگولی کے بھائی سنیہاسش گنگولی کو طلب کر لیا ہے۔ 
سنیہاسش گنگولی پولیس کا  نوٹس ملنے کے بعد 24 گھنٹے کی مہلت کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ اس صورتحال کے متعلق کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ انتظار کے بعد بھی اگر سنیہاسش گنگولی پیش نہ  ہوئے تو ایک اور نوٹس بھیج دیں گے۔
پولیس رپورٹ میں آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والے کمپنی، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی کرکٹ بورڈ  کے بعض اہلکار بھی نامزد ہیں۔ ان سب پر  ورلڈ کپ کے اہم میچوں کی ٹکٹیں ریزرو کر واکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ٹکٹو کی بلیک میں فروخت کا یہ معاملہ ایک ماہ پہلے سامنے آیا تھا۔ پانچ نومنبر کو کولکتہ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا اور  ملزموں کو رسمی نوٹس بھیج دیئے۔ 
آن لائن کمپنی، کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ حکام نے بھی پولیس نوٹس کو نظر انداز کر دیا۔ آن لائن کمپنی نے ای میل کے ذریعے جواب میں ٹکٹ فروخت کے طریق کار  کو ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سبب قرار دے دیا اور اس خرابی کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔ ورلڈکپ ٹکٹ اسکینڈل میں کولکتہ پولیس تاحال 19ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، ان ملزموں سے ورلڈ کپ کے اہم میچوں کی 108 ٹکٹیں برآمد کی گئیں۔
بھارت کی ’’تہلکہ نیوز‘‘ ورلڈ کپ کےاعزازی پاس فروخت کرنے کا اسکینڈل بھی سامنے لا چکا ہے۔
’’تہلکہ نیوز‘‘ رپورٹر نے ایک اسٹنگ آپریشن کیا اور ورلڈ کپ میچوں کے اعزازی پاس فروخت کرنے والے شخص کی واٹس ایپ چیٹ شیئر کر دی۔

 کولکتہ پولیس کی اب تک کارروائی کا اہم پہلو یہ ہے کہ پولیس نے ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی 'بلیک مارکیٹنگ' پر بی سی سی آئی کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس  جو ہفتے کی شام دیر گئے جاری کیا گیا اس میں بی سی سی آئی کے صدر سے کہا گیا کہ وہ  کولکتہ کےمیدان پولیس اسٹیشن کے اس افسر کو دستاویزات جمع کرائیں جو ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ سے متعلق شکایات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اتوار کو ایڈن گارڈنز میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزامات کے درمیان، کولکتہ پولیس نے بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کو ایک نوٹس جاری کر کے ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں معلومات طلب کی تھیں۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک نہ پولیس کو درکار دستاویزات بھیجی گئیں نہ کوئی رسمی جواب دیا گیا۔ لیکن کہا جا رہا ہے کہ کیس رجسٹرڈ ہونے کے بعد بی سی سی آئی تحقیقات میں تعاون کرنے میں تاخیر تو کر سکتی ہے لیکن اس معاملہ سے جان نہیں چھڑوا سکتی۔