راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن پنجاب میں ایک بڑی شمولیت، مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نےمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قائد میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ راناثناءاللہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔
واضح رہے کہ محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔