مشتاق بھوٹا: لودھراں میں تیزرفتار ٹرالرنے رکشہ کو پیچھے سے ہٹ کرکےکچل دیا، خوفناک حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیو کی غفلت اورتیزرفتاری سےپیش آیا. حادثے میں جاں بحق7 افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 14سالہ محمدسلمان، 10سالہ ثناالرحمان، 24سالہ صابرہ بی بی، 10سالہ کامران، 25سالہ عابدہ بی بی اور 4سالہ ساجدہ بی بی شامل ہیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، جن میں نورفاطمہ' اللہ دتہ 'مسکان بی بی ، چاند اقبال اور سکینہ بی بی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان شجاع آباد کےرہائشی ہیں. جاں بحق افرادکاتعلق شجاع آباداورپرمٹ سےہے. رکشہ سوار فیملی بہاول پورشادی میں شمولیت کےلیے جارہےتھے، اسی دوران راستے میں تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو پیچھےسےہٹ کرکےکچل دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او لودھراں سے رپورٹ طلب کر لی۔ محسن نقوی نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔