جمال الدین : پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے صنم جاوید کو 2روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیر احمد جوئیہ نےصنم جاوید کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کیلئےراہداری ریمانڈ طلب کیا۔ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کےبعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کئے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید پر زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔