خان شہزاد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 2800 روپے پر پہنچ گیا۔ درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز پر آج بھی آٹا دستیاب نہیں، گزشتہ ہفتے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔ کم آمدنی والا طبقہ آٹے کے حصول کیلئے دربدر خوار ہونے لگا۔
آٹا مزید مہنگا ہوگیا
9 Nov, 2023 | 03:27 PM