نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو شکست، نیٹ رن ریٹ بڑھ گیا

9 Nov, 2023 | 02:51 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42: آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ  کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کیلئے اہم ترین میچ میں  نیوزی لینڈ کے باؤلروں نےسری لنکا کی ٹیم کو171 رنز پر ڈھیر کر دیا اور بیٹروں نے یہ ٹارگٹ 24 ویں اوور کی دوسری گیند پر پورا کر کے سری لنکا کو شکست فاش سے دوچار کر دیا۔

 اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے پوائنٹ دس ہو گئے جبکہ ان کا نیٹ رن ریٹ پلس زیرو پوائنٹ تھری نائن سے بڑھ کر پلس زیرو پوائنٹ سیون فور تھری ہو گیا۔ 

ڈیون کونوے 45 ، ڈیرل مچل43 ، رچن رویندرا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 14اور مارک چیپمین 4 رنز بناسکے۔

  گلین فلپس 17 اور ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے مزید قریب ہوگیا ہے تاہم حتمی فیصلہ پاکستان کے انگلینڈ اور افغانستان کے جنوبی افریقی کے ساتھ میچوں کے نتائج آنے کے بعد ہی ہو گا۔

بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہے۔

سری لنکا کی اننگز
سری لنکن اوپنر کوشل پریرا سب سے زیادہ  51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان کوشل مینڈس 6، سدیرا سمراوکرما ایک، چیرتھ اسالنکا8، اینجلو میتھوز 16 رنز پر آؤٹ ہوئے. ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ ورلڈ کپ،سری لنکا کی بلے بازی ،100رنز پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

 دونوں ٹیموں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچ کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے،نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

 نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی اورسری لنکا چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا جبکہ پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ سے وابستہ ہیں، اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔

مزیدخبریں