پنجاب حکومت کی 8 اضلاع میں مارکیٹیں آج اور کل کھولنے کی اجازت

9 Nov, 2023 | 12:29 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف شہروں کے جزوی لاک ڈاون میں تبدیلی کردی۔

حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دیدی ہے، ترجمان کمشنر لاہور نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہو گا۔

جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔

مزیدخبریں