ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی کا سخت ردعمل

 سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی کا سخت ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر محمد شامی نے سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر جانبداری کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔

کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا تھا کہ 'ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب بھارتی ٹیم بلے بازی کرتی ہے تو وہ واقعی اچھی بلے بازی کرتے ہیں اور جب بھارتی ٹیم بولنگ کرتی ہے تب گیند مختلف ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ DRS بھی ان کے حق میں گیا'۔

حسن رضا کا کہنا تھا کہ 'سراج اور شامی جس طرح گیند کو سوئنگ کر رہے تھے اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی انہیں دوسری اننگز میں مختلف اور مشکوک گیندیں دے رہے ہیں، گیند کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، سوئنگ کے لیے گیند پر کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ بھی ہو سکتی ہے'۔

حسن رضا کے بیان پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ردعمل:
 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وسیم اکرم نے اس حوالے سے تبصرہ کیا اور اس بیان کو غلط قرار دیا۔وسیم اکرم نے کہا 'یہ تمام باتیں مضحکہ خیز ہیں، ایسی باتیں کرکے اپنی بیستیاں تو  دنیا میں کراتے ہیں ہماری نہ کرائیں، یہ بہت عام چیز ہے، جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے اور بولنگ کرتی ہے تو پھر امپائر آتا ہے اور 12 گیندوں والا ڈبا ہوتا ہے جس میں سے بولنگ کرنے والی ٹیم 2 گیندوں کا انتخاب کرتی ہے، امپائر کے ساتھ اور بھی لوگ ہوتے ہیں جیسے کہ ریفریز وغیرہ'۔

Ansa Awais

Content Writer