علامہ اقبال یوم پیدائش: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

9 Nov, 2023 | 11:07 AM

Ansa Awais

( سٹی42) شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

 پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

  شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے, ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اوربعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں