ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ روز 4 ہزار 119 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے جن میں 1272 مرد اور 1188 خواتین سمیت 1659 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کیلئے 251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 758 غیرقانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے، ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے۔