(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں بابر اور رضوان کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد پاکستانی اوپنرز کی جوڑی نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔
بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچری رنز کی شراکت داری بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔ دونوں نے ا ب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تین بار 100 رنز کی شراکت داری بنائی۔
واضح رہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نمیبیا کے خلاف سنچری رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے۔
Babar ???? Rizwan
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 9, 2022
The first duo to make three century stands at the #T20WorldCup ???? pic.twitter.com/Bk2qrfwA4J