ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سموگ ، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

سموگ،خطرناک،موذی امراض،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد محمود نے سموگ کو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے  کہ سموگ کے باعث سانس ،گلا اور چیسٹ سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجدمحمود نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ماحولیاتی مسئلہ ہے اس پر ہم سب کو مل کر موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا سموگ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ جب بھی باہر جائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں،آنکھوں کے لیے عینک کا استعمال کریں جب بھی باہر سے آئیں منہ دھوئیں،جن کو دمہ یا سانس لینے میں دشواری ہے ان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔اگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں گے تو اس کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔