(عابد چوہدری)شہر میں سٹریٹ کرائم کی نان سٹاپ وارداتیں،رواں سال سٹریٹ کرائم کی 11ہزار361وارداتیں ریکارڈ، سیاسی گرماگرمی میں الجھی پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق وارداتوں میں پہلے نمبر پر صدر ڈویژن رہا جہاں پر 2ہزار660 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن رہا جہاں پر 2310 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر آیا ہے، جہاں 2001 وارداتیں ہوئیں، اور چوتھے نمبر پر کینٹ ڈویژن رہا، جہاں پر 1910وارداتیں ہوئی ہیں۔
اقبال ٹاؤن میں 1470،سول لائن میں 1010وارداتیں رپورٹ ہوئیں،پولیس نے روایتی کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے،مگرسیاسی گرما گرمی میں الجھی لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے۔