ویب ڈیسک: برطانیہ کے ایک نوجوان نے شاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ پر عوامی دورے کے درمیان تین انڈے برسائے جو شاہی جوڑے کے نہایت نزدیک گرے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے ان کی جانب تین انڈے پھینکے۔ انڈے مارتے ہوئے نوجوان نے زور سے نعرہ لگایا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا۔ تینوں انڈے شاہ چارلس دوم کے نہایت قریب گرے۔ پولیس نے فوراً نوجوان کو دبوچ لیا اور تھانے منتقل کردیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں نے نوجوان کے اس عمل پر ’’شیم آن یو‘‘ کے نعرے لگائے۔ نوجوان کو انڈے مارتا دیکھ کر قریب موجود لوگوں نے پولیس کو چیختے ہوئے کہا کہ مائی لارڈز کی حفاظت کریں۔
خیال رہے کہ بادشاہ چارلس دوم اور ملکہ یارکشائر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔