ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان سے ہارنے کے بعد کیویز کپتان کا بابراعظم اور محمد رضوان بارے بڑا بیان  

کیویز کپتان،بیان،بابر اعظم،محمد رضوان،سٹی42
کیپشن: kane williamson,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہاہے کہ پاکستان نے آج ہمیں آﺅٹ کلاس کردیا، بابراعظم اور محمد رضوان نے ہم سے میچ چھین لیا۔

سیمی فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہاکہ ناک آﺅٹ میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے، جیت کا کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ کھیلا۔ پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے۔