شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

9 Nov, 2022 | 05:46 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید) ڈینگی کے ڈنگ میں کمی نہ آسکی،،قاتل مچھر نے آج پھر دو گھروں کے چراغ بجھا دیئے جبکہ شہر میں مزید ڈینگی بخار سے 94 نئے مریض سامنے آگئے۔
قاتل مچھر نے شہریوں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے، موذی مچھر مزید 2 زندگیاں نگل گیا جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 393 تک جاپہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 1 ہزار 369 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر گھروں میں پانی نہ جمع ہونے دیں اور صفائی رکھیں۔

مزیدخبریں