ٹی 20 ورلڈ کپ: فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان کا پہلا بیان آگیا

9 Nov, 2022 | 04:58 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان  فائنل میں پہنچ گیا، مین آف دی میچ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اللہ پر یقین تھا اور اللہ ہم سے چاہتا بھی یہی ہے کہ ہم اس پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کریں ۔

تفصیلات کےمطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، مین آف دی میچ محمد رضوان نے 57 رنز کی بہترین اننگ کھیلی.

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچ مشکل تھی میں نے اور بابر نے اٹیک کیا اور ہر گیند پر سکور لینے کی کوشش کی، ان کامزید کہنا تھا کہ لڑکوں نے سخت محنت کی اور ہمیں اللہ پر یقین تھا کیونکہ اللہ بھی ہم سے یہی چاہتا ہے کہ ہم سخت محنت کریں اور اس پر یقین رکھیں ۔

 

مزیدخبریں