فواد چوہدری کا لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق اہم بیان   

9 Nov, 2022 | 04:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہےکہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا، اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی اور انشااللہ عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔

مزیدخبریں