(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہے اور کیویز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے, پا کستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی قومی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
Wishing Babar Azam and his team prayers and best wishes from the nation. All we expect from you is to fight till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے قوم کی جانب سے نیک تماؤں کا اظہار کرتا ہوں، ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ آخری بال تک لڑیں۔