سیمی فائنل کیلئے پاکستانی ٹیم اسٹیڈیم روانہ

9 Nov, 2022 | 11:33 AM

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوش گوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچز بھی نظر آ رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں