عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کا حکم، جج کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

9 Nov, 2022 | 09:34 AM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر  قاتلانہ حملے کی  ایف آئی آر درج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم  پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پرشدید  تحفظات ہیں، موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دینا غیرمتعلقہ ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کی۔

مزیدخبریں