"پاکستان کیلئے واپسی" شہباز شریف نے ٹویٹ کرکے ڈیلیٹ کردی

9 Nov, 2022 | 09:17 AM

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف مصر میں کوپ 27  کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان واپسی کا ٹویٹ کرکے شاید  کہیں اور ہی چلے گئے۔

شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ پاکستان واپس آرہے ہیں لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے یہ ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کیا ، اگر وہ پاکستان نہیں آ رہے تھے تو پھر واپسی کا ٹویٹ کیوں کیا؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر شہباز شریف اپنے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کیلئے لندن چلے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مصر سے پاکستان واپس پہنچ جائیں گے یا کہیں اور جائیں گے؟ ان کے سر کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزیدخبریں