ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری میں رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سفید ڈھیری میں جائیداد کے تنازعے پر رشتہ داروں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق ایک فریق سے دو جبکہ دوسرے فریق سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔