ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملالہ  یوسفزئی کے شوہر عاصر ملک کس عہدے پر فائز  ہیں؟ اہم تفصیلات

Malala yousufzai
کیپشن: Malala with her husband
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے پاکستانی نوجوان عاصر ملک سے نکاح کرلیا۔ ملالہ کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جنرل منیجر ہیں۔ 

ملالہ کے شوہر کا پورا نام عاصر ملک ہے اور وہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل  منیجر ہیں۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔جولائی میں عاصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ 

  اس کے علاوہ بھی عاصر ملک ملالہ یوسفزئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں 29 مئی 2020 کو پی سی بی میں تعینات کیا گیا تھا۔پی سی بی میں آنے سے پہلے عاصر ملک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔