کینسر کو شکست دینے کے بعد معروف بھارتی اداکارہ سکرین پر  واپسی کیلئے تیار 

9 Nov, 2021 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ  اداکارہ  کرن کھیر طبیعت میں بہتری کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کرنے کو تیار ہیں۔ 

رواں برس  اپریل میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے پر وہ سکرین سے دور ہوئی تھیں تاہم اب 6 ماہ بعد وہ دوبارہ سکرین پر بطور جج واپس آنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن کھیر جلد ہی میوزیکل ریئلٹی شو ’انڈیا گاٹ ٹیلنٹ‘ کے نویں سیزن میں بطور جج سکرین پر دکھائی دیں گی۔کرن کھیر گزشتہ 9 سال سے مذکورہ شو میں بطور جج دکھائی نظر آ رہی ہیں، رواں برس ان کی بیماری کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ شو کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم اب اداکارہ اور شو انتظامیہ نے ان کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

کرن کھیر میں بلڈ کینسر کی تشخیص کا اعلان ان کے شوہر اداکار انوپم کھیر اور بیٹے سکندر کھیر نے رواں برس اپریل میں کیا تھا اور ایک ماہ بعد مئی میں ہی ان کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں