ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کے مابین کھیلے گئے میچ نےنیاریکارڈبنادیا، دونوں حریفوں کےدرمیان ہونےوالا میچ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کاسب سےزیادہ دیکھاجانےوالامیچ بن گیاہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔ ایونٹ براڈ کاسٹرز کےمطابق 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو اب تک167 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ 2016 میں ہونے والا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، جس کو136 ملین افراد نےدیکھا۔
براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نےبھارت کو اس ہائی وولٹیج میچ میں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر بھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملایا تھا۔