ناریل کے تیل کے انسانی صحت پر ان گنت حیران کن فوائد

9 Nov, 2021 | 08:03 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)ناریل کے تیل کے ان گنت فوائد ہیں ،موٹاپا ایسی چیز ہے جس سے  دنیا کا ہر بالغ فرد بچنا چاہتا ہے مگر اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس اضافی وزن سے نجات کیسی پائی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق ناریل کا تیل ایسے اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اضافی جسمانی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ اسے اپنی غذا کا حصہ بنانا جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ناریل کے تیل کا صرف ایک یہی فائدہ نہیں ہے، ماہرین صحت و غذائیت کے مطابق اس کا ایک اور فائدہ قوت مدافعت میں اضافہ کرنا اور میٹا بولزم کو بہتر بنانا ہے۔ناریل کا تیل میٹا بولزم یعنی جسم میں موجود غذائی اجزا کو توڑ کر ان سے توانائی حاصل کرنے کے عمل کو تیزی سے انجام دیتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے باقاعدہ استعمال سے آپ گلے کی خرابی سے نجات پاسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل گلے کی تکالیف کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل میں موجود چکنائی انسانی جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

ناریل کا تیل سچورٹیڈ فیٹ پر مشتمل ہوتا ہےجو کہ جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں جو نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹانے میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ جتنا اچھا ہوگا آپ کی صحت بھی اتنی ہی اچھی ہوگی۔ ناریل کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایسے جراثیموں سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے جو کہ بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ تیل غذائی نالی میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور دیگر غذائی اجزا کو بھی آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

یہ تیل ہڈیوں کی لچک بڑھاتا ہے اور ہڈیوں کے اردگرد موجود جڑے مسلز اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

مزیدخبریں