روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

9 Nov, 2021 | 07:30 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: روہت شرما بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو دورہ نیوزی لینڈ اور جنوبی آفریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا۔ ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے ، ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں آرام کریں گے ، بھمرا، جدیجہ شامی بھی ٹیم میں شامل نہیں۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں