ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ماڈل کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں قید کی سزا

Yemeni model and actress Entisar al-Hammadi
کیپشن: young model
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دور جدید میں سوشل میڈیا کا کثریت سے استعمال کرنے والوں میں مقابے کی صورت پائی جاتی ہے، یوٹیوبر، ٹک ٹاکرز ان ایسی دوسری ایپس استعمال کرنے والے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، خواتین ماڈلز  بھی غیرمناسب انداز اپناتے شہرت حاصل کرنے کے چکر میں ہیں مگر ایسے کاموں کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے،یمن میں جواں سال ماڈل کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی گئی۔

اس حوالے سےغیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ حوثی فورسز نے 20 سالہ ماڈل انتصار الحمادی کو فروری میں حراست میں لیا تھا اور ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔حوثیوں نے انتصار الحمادی کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کے ساتھ دیگر تین خواتین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

صنعا شہر کی عدالت میں ماڈل کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں ان پر بے حیائی پھیلانے اور منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔انتصار الحمادی کے ساتھ تین خواتین کو بھی پانچ پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور دیگر کو تین سال کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات نے فیصلے پر رد عمل میں اسے یمنی خواتین کے خلاف حوثیوں کے جرائم کی ایک مثال قرار دیا ہے۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer