ویب ڈیسک: لاہور شہر میں آلودگی اور اسموگ کے بدستور ڈیرے، کم از کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا ۔ جبکہ شہر میں آلودگی اور اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے۔ شام کے وقت ائیر انڈیکس 306 پرکیولیٹ ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی خطرناک ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بیماری سے بچنے کے لئے عوام کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ رات کے او قات میں سرد رہے گا۔